اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈاکٹر شعیب سڈل  اقلیتی کمشن رپورٹ مسترد کردی

Apr 29, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی کمشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں کچھ چیزیں آئین کے خلاف ہیں۔ وزارت تعلیم کو کمشن رپورٹ پر مزید غور کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا کیا ہے۔ روزہ میں کرونا ویکسین لگانا بھی جائز قرار، کرونا ایس او پیز پرعملدر آمد مساجد و مدارس سمیت ہر جگہ پر کرنے کی سفارش، ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں کرونا  انتہائی مہلک وبا ہے۔ شریعت کے تناظر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں ون مین کمشن رپورٹ سے متعلق جس میں نصاب تعلیم میں اسلامیات کے مضمون کے علاوہ دیگر مضامین سے دین اسلام کے مضمون کو کم کرنے کے حوالے سے اور دیگر اہم امور پر بحث ہوئی۔ 

مزیدخبریں