جلالپور پیر والا ٗشجاع آباد، لودھراں، بستی ملوک (نامہ نگار ٗنمائندہ نوائے وقت ، خبر نگار) موٹروے روڈ پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کیلئے ایل ای ڈیز لائٹس کا استعمال ممنوع قرار ٗ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پیز عابد مرز ا ٗ ڈی ایس پی فیصل فراز، احسان الحق، رضوان شاہ نے اپنی موٹر وے پولیس کی ٹیم کے ہمراہ ملتان سکھر موٹروے پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ایچ ای ڈی ٗ ایل ای ڈی لائٹس استعمال کرنیوالے ڈرائیور خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام ڈرائیور حضرات کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور ایسی تیز لائٹ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ لائٹس ڈرائیوروں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں اِن کے استعمال سے کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے ۔
موٹر وے پولیس کی ممنوعہ لائٹس کیخلاف مہم شروع ٗ محمد عابد مرزا، احسان الحق
Apr 29, 2021