بھارت سے آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہے: چودھری فواد

Apr 29, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے نافذ ہے اور اس پر مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے۔ وائرس کی وبا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے اس کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مولانا فضل الرحمان کے بیان ہم 24 گھنٹے بھی جنگ لڑنے کے قابل نہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ عمر مولانا نوجوان بلاول بھٹو کی طرف سے عزت افزائی کا صدمہ بردداشت نہیں کر سکے۔ اس لئے اب ان معاملات پر بات کر رہے ہیں جن کا انہیں پتہ ہی نہیں۔

مزیدخبریں