خانیوال (خبرنگار) سمال انڈسٹریل اسٹیٹ خانیوال بورڈ آف مینجمنٹ کے چیر مین ڈاکٹر محمد اشرف مغل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملتان کے موقع پر جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کے ساتھ انڈسٹریز کی ترقی کے لیے عملی اقدام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو سی پیک سے منسلک کرنے سے جنوبی پنجاب اقتصادی ترقی کا حب بنے گا۔