بشیر میمن کے انکشافات موقف کی تصدیق تحقیقات کرائی جائے شہباز شریف

 لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ لاہور میں مختلف قومی و صوبائی ارکان اسمبلی سے ملاقات میں انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے ہوشربا انکشافات نے میرے دیرینہ موقف کی تصدیق کر دی ہے۔ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے جو مسلم لیگ (ن) کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنانے اور اس کے قائدین کو جیل بھجوانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر جاری ڈھونگ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بشیر میمن کے عمران نیازی کے بارے میں انکشافات انتہائی شرمناک، تشویشناک، افسوسناک اور قابل مذمت  ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائیت اور منتقم مزاجی کی انتہا ہے۔ بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ ہے غداری، دیدہ و دانستہ اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنا۔ ان انکشافات سے یہ بھی تصدیق ہوئی کہ آپ نے بائیس کروڑ کے ملک کو اپنی انا، ضد اور انتقامی سوچ و بغض کی بھینٹ چڑھا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...