پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازع میں اہم بریک تھرو

 ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فیفا نارملائزیشن کمیٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کی تھی، تاہم پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازع میں بریک تھرو ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق انجینئر اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی سے مشروط مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے اور نائب صدر انجینئر اشفاق گروپ نے مذاکرات کی شرائط بھجوادیں ہیں، شرائط میں کہا گیاہے کہ تینوں گروپس کا نمائندہ نارملائزیشن کمیٹی میں شامل کیاجائے۔ پی ایف ایف انتخابات 2021کے آئین کیمطابق کرائے جائیں، تمام انتخابی قواعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن قوانین کیمطابق بنائے جائیں،اس کے علاوہ 2015کی اسکروٹنی کیمطابق کلبز کی جانچ پڑتال کی جائے۔انجینئراشفاق گروپ کا کہنا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کو شرائط قبول ہوں تو فیفاہاؤس کا چارج سونپنے کو تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن