مکرمی! کورونا کی تیسری لہر دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی پھیل چکی ہے اور لوگوں کی صحت کو خطرناک حد تک متاثر کررہی ہے جس کی وجہ سے صحت کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان حالات میں حکومت کو چاہیے کہ وہ بہر صورت احتیاطی تدابیر پر عمل کروائے اور اس کے لیے جو بھی طریقہ کار ضروری ہو اسے کسی حیل حجت کے بغیر اختیار کرے۔ عوام کو بھی چاہیے وہ اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ ان کے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خدا نخواستہ ہمیں بھی بھارت جیسی ابتر صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں ہزاروں لوگ اس وبا کی وجہ موت کا شکار ہورہے ہیں۔ میں عوام سے یہی گزارش کروں گا کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں اور اس موذی وبا کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ (احمد فاروق ، لاہور)
کورونا کی تیسری لہر اور ہمارا کردار
Apr 29, 2021