کرونا کے باوجود کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے: پارلیمنٹری  کانفرنس 


لندن (عارف چودھری) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ویڈیو کے ذریعے بین الاقوامی کشمیر پارلیمنٹری کانفرنس کا انعقاد، مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید فخر امام  تھے۔ جبکہ کانفرنس کی صدارت جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی۔ انٹر نیشنل  پارلیمانی کشمیرکانفرنس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ، ممبران قومی اسمبلی، سینیٹرز اور سفارتکار، بین الاقوامی مندوبین، حریت کانفرنس اور انسانی حقوق کے رہنمائوں نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، کشمیر میں نہتے جوانوں کو ٹارگٹ کئے جانے، گرفتاریوں کے علاوہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک جانب کرونا وائرس کی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ لیکن بدترین حالت میں مودی سرکار کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ پاکستان کی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیر یوں کے حق خودارادیت کے لئے پوری قوم ایک نکتہ پر متفق ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل پارلیمنٹری کانفرنس سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان، سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور، سینیٹر طلحہ محمود، برطانیہ سے آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ  اور دیگر نے بھی ویڈیو کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن