شرقپور روڈ عرصہ دراز سے حکومتی توجہ کا منتظر

مکرمی! لاہور شرقپور روڈ پر تقریباً ایک کلومیٹر کا حصہ گزشتہ آٹھ برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اب تو اس سڑک کی حالت ایسی ہوچکی ہے کہ وہاں سے گزرا بھی نہیں جاسکتا۔ سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بنے ہوئے ہیں اور ان میں پانی بھرا ہوا ہے۔ پانی کے یہ جوہڑ کئی بیماریوں کی آماج گاہ ہیں۔ اس سڑک کی حالت کی وجہ سے اس کے اردگرد کاروبار سرگرمیاں تقریباً ختم ہوچکی ہیں اور یہاں کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں۔ اس علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے بھی سڑک کی اس حالت اور لوگوں کے لیے اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے واقف ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی طرف سے اس سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ یہ سڑک صرف مقامی آبادی کی گزرگاہ ہی نہیں بلکہ لاہور سے شرقپور، جڑانوالہ اور ننکانہ صاحب کی طرف جانے والی گاڑیاں بھی یہیں سے گزرتی ہیں اور لاہور کی منڈی تک کئی پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل بھی اسی راستے سے ہوتی ہے۔ ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد از جلد یہ سڑک تعمیر کی جائے۔ (نجیب احمد گھگ، شرقپور)

ای پیپر دی نیشن