جمبر(نامہ نگار)حضور سیدالمرسلینؐ اپنے دونوں نواسوں حضرت امام حسنؓ اور امام حسین ؓسے بہت پیار کرتے تھے دونوں جب بھی مسجد نبوی میں تشریف لاتے تو آپ خطبہ چھوڑ کر ان کو اٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لیتے تھے ۔آپ ؐنے دونوں کو جنت کے نوجوانوں کا سردار قرار دیا یہ باتیں آستانہ عالیہ اجمیر نگر کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید اسدالحسنین گیلانی چشتی نے بتائیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک حسنین کریمینؓ کے صدقے سے ملک میں موجود وبا کروناکو فوری طور پر ختم کردے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ سید شارق الحسنین چشتی بھی موجود تھے۔