مودی سرکارکومسلمانوں پر ظلم ڈھانے کی سزا مل رہی ہے: عبدالرشید نجمی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروناوائرس سے تباہی  سے ظاہر ہے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر اوربھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے کی سزا مل رہی ہے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ موجودہ ابتر حالات میں سب سے زائد سرکاری ملازمین متاثر ہوئے ہیں جن کی تنخواہیں اور مراعات نہیں بڑھیں مگر مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے جس سے سرکاری ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں بچوں کی کفالت مشکل ترین ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن