شاہجمال(نامہ نگار) پانی کی اشد ضرورت ہے محکمہ انہار مظفرگڑھ کی نہروں میں پانی چھوڑے تاکہ کپاس کی کاشت بروقت ہو سکے۔ان خیالات کااظہارکسان راہنما ملک فاروق ابڑیند‘ میاں احسان دھنوتر کی‘سید عبداللہ رمضان شاہ،مختیار احمد بھٹی،مہر خالد محمود جانگلہ،میاں اسماعیل نوناری، میاں تنویر اظہر،سید اقبال بخاری،مہر کالو سیال نے کیا۔ کاشتکاروں نے بتایا کہ گندم کی فصل کاٹی جا چکی ہے جبکہ کپاس کی فصل کی بوائی کیلئے ابھی تک نہروں میں پانی نہیں چھوڑا گیا اسطرح شدید گرمی کے باعث گنے کی نئی فصل کے لئے بھی پانی کی اشد ضرورت ہے ۔بصورتِ دیگر انہیں ڈیزل سے آبپاشی بہت مہنگی پڑے گی انہوں نے صوبائی وزارت زراعت سے فی الفور ضلع بھر کی نہروں میں پانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔