کابل (اے پی پی+شہنوا)افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں سکیورٹی فورسزکے فضائی حملوں کے دوران عسکریت پسند طالبان کے ٹھکانوںکو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 طالبان ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق افغانستان کی وزارت دفاع کے حکام نے بدھ کوجاری ایک بیان میں کیا کہ گزشتہ روزصوبائی دارالحکومت غزنی شہر کے نواح میں واقع اریزوکے علاقے میں افغان فضائیہ کی حمایت یافتہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (اے ڈی ایس ایف) نے طالبان کے ٹھکانوں کو زمینی اورفضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ حملوں میں طالبان کے 2 کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹرز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کو تباہ کردیئے گئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ یہ صوبہ حالیہ برسوں میں شدید جھڑپوں کے زد میں رہا ہے۔طالبان کے ترجمان ، ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز غزنی کے نواحی علاقے اریزو میں سکیورٹی فورسز کے 10اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے ۔