ملتان( خصوصی رپورٹر) سابق ڈائریکٹر جنرل کہوٹہ بریگیڈئیر (ر) محمد اقبال تاجور کی نماز جنازہ اعزاز کیساتھ آرمی سٹیدیم راولپنڈی اور دریں اثنا ء کھاریاں کینٹ میں ادا کی گئی مرحوم کے تین صاحبزادے محمد مراد تاجور، محمد سلمان تاجور اور محمد سعد تاجور پاک فوج میں کرنل کے عہدوں پر فائز ہیں۔ ملک و قوم کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر عنایت علی قریشی، اسلم ساغر، میاں وقاص فرید قریشی، شوکت بدر، محمدامین کھوکھر،راشد حسین اور محلہ چاہ بوہڑ والہ کے رہائشیوں نے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محمد اقبال تاجور نے تمام عمر ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دیں۔