اسلام آباد اور راولپنڈی  میںپھلدار پودوں کی 40  نرسریوں کی رجسٹریشن مکمل 

راولپنڈی (سٹی رپورٹر ) محکمہ زراعت  کے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اختر نے کہا ہے کہ بیماریوں سے پاک  پھلدار پودوں کی اسلام آباد اور راولپنڈی  میں  40  نرسریوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے ہر ضلع میں ایک رجسٹرڈ نرسری کو تین لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی  نوائے وقت  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد  نرسری  مالکان کو سبسڈی دے کر بیماریوں سے پاک  پھل دار پودے تیار کرنا ہے  ان پودوں ے سے نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل ہوگا بلکہ ملک کی ضروریات بھی پوری  ہوگی  ضرورت سے زائد پھل ایکسپورٹ کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے  گا گئی  سبسڈی قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن