دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 29اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14کروڑ 92لاکھ42ہزار187ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ22لاکھ29ہزار327مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ79لاکھ97ہزار267 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ45لاکھ 21ہزار289مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 56لاکھ26ہزار985، ترکی میں 47 لاکھ51ہزار 26، روس میں 47لاکھ32ہزار981 اور برطانیہ میں 44لاکھ27ہزار390 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 39لاکھ94ہزار894 اور سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 35لاکھ4ہزار799 تک پہنچ گئی ہے۔