حضرو(نمائندہ نوائے وقت )ایپکا کے صدر یاسر خان علیزئی نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کرے رمضان المبارک کے مہینے میں ملازمین سے بددعائیں نہ لے وعدہ کے مطابق 25 فیصد الاونس فی الفور ادا کرے اگر وعدہ ایفا نہ کیا گیا تو عید کے فورا بعد وزیر اعلی کے گھر کا گھیراو کریں گے ،ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کریں یا تو انصاف کا نام لینا بند کر دے یا پھر ملازمین سے کیا گیا وعدہ پورا کرے ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت کیمرہ کے سامنے کئے گئے وعدے سے پھر رہی ہے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم پھر احتجاج پر اتر آئیں اب اگر ملازمین سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے حکومت ملازمین سے ظلم بند کرے اپنے وزیروں مشیروں کا پیٹ بھرنے کے لیے کھربوں روپے ہیں لیکن جب غریب ملازمین کی باری آتی ہے تو خزانہ خالی ہوتا ہے اب یہ زیادتی نہیں چلنے دیں گے حکومت کمیٹیوں پر کمیٹیاں بنانا بند کرے اور ہمیں اپنا حق دے اجلاس میں سینئر نائب صدر زاہد محمود جنرل سیکرٹری شیر بہادر اور سیکرٹری اطلاعات شاہد اقبال بھی موجود تھے۔
حکومت ملازمین کے الاونس ادا کرے ورنہ بھرپور احتجاج ہو گا، یاسر علیزئی
Apr 29, 2021