سنجوال کینٹ(نامہ نگار)قیام پاکستان سے آ ج تک ملک بھر کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں عوام کی ووٹوں سے منتخب ہونے والے منتخب ممبران ا سمبلی جن کی جماعت برسر اقتدار ہو اس جماعت کے ممبران اسمبلی عوام کی بات کرنا حکومت کی مخا لفت تصور کرتے ہیں اور اسمبلی مدت کے دوران اسمبلی کے اندر اور باہرچپ کا روزہ رکھنا ملک بھر کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا معمول رہا ہے تاہم تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ملکی سیاسی تاریخ میں عوام کے حقوق کی بات وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، اسمبلی اور عوامی اجتما عات میں کر کے ایک نیا سیاسی اسلوب مرتب کیا ہے ان خیالات کا اظہارسٹی صدر میجرلورزفورس و امیدوار برائے کونسلرBDKبلاک اٹک شہر ٹھکیدارملک شاویزنسیم نے اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔
طاہر صادق نے ہمیشہ عوامی حقوق کی بات کی : ملک شاویزنسیم
Apr 29, 2021