یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کیس، نیب روالپنڈی نے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا

Apr 29, 2021

 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا کیس میں نیب روالپنڈی نے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا۔ زرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کو آج طلب کر لیا گیا۔ قمر زمان کائرہ پر یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر ایم ڈی پی ٹی وی کیلئے بھاری پے پیکج تجویز کرنے کا الزام ہے،ذرائع کے مطابق تجویز کردہ پے پیکج بہت زیادہ بنایا گیا جو کسی ایم ڈی کو نہیں دیا جا سکتا۔ اس حوالے سے قمرالزماں کائرہ کو یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا ریکارڈ ساتھ لانے اوردئیے گئے سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

مزیدخبریں