نوول کروناوائرس  کا تعلق امریکی لیب کے اخراج  سے ہوسکتا ہے،روسی پارلیمانی رہنما کا دعویٰ

ماسکو(شِنہوا)روسی پارلیمان کے ایوان زیریں اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچیسلاف وولودین نے کہاہے کہ نوول کروناوائرس  کا تعلق امریکی حیا تیاتی لیبارٹری کے ساتھ ہو سکتا ہے۔وولودین نے قانون سازوں کی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ یہ اخراج ان لیبارٹریوں میں سے ایک سے ہوا ہے جو اس نے دنیا بھر میں کھولی ہیں،یہ بہتر ہو گا کہ روسی فیڈریشن کی حکومت نوول کروناوائرس کی وبا کے ذمہ داران کو ڈھونڈنے کیلئے مسئلہ اٹھائے۔سرکاری پریس ریلیز کے مطابق امریکی لیبارٹریوں میں سائنسدان مطالعہ ، در یافت اور نئے  حیا تیاتی ہتھیار بناتے ہیں، یہ اب جارجیا اور مشرقی یورپ کی کچھ کانٹیز میں واقع ہیں،ان پر قبضہ کرلینا چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مشرق وسطی ، افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا اور سابق سوویت یونین کے 25ممالک اور خطوں میں متعدد بائیو لیبارٹریاں تشکیل دی تھیں جن میں سے صرف یوکرائن میں 16 ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ مقامات  حیا تیاتی عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ای پیپر دی نیشن