گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)میٹرک و انٹر امتحانات ملتوی ہونے کے بعد گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے رولنمبر سلپس کی تیاری روک دی امتحانات کے بار بار ملتوی ہونے سے طلبہ انتظار کی سولی پر لٹک گئے تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے میٹرک اور انٹر امتحانات جون تک ملتوی کردیئے گئے ہیںجس کے بعد گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ نے رولنمبر سلپس کی تیاری کا عمل روک دیا ہے اس سے قبل جماعت نہم و دہم کے 5 لاکھ سے زائد طلبہ کو عید سے پہلے اور انٹر کے طلبہ کو عید کے بعد رولنمبر سلپس جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حکومت کی طرف امتحانات جولائی یا اگست میں لینے کے بعد رونمبر سلپس کی تیاری کا عمل روک دیاگیا ہے امتحانات کے بار بار التوا سے طلبہ میں مایوسی پائی جارہی ہے۔