ملازمین کی کی تنخواہوں‘ پنشنز میں50فیصداضافہ کیاجائے:جہانذیب ارشاد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایمپلائز ورکرز اینڈ ٹریڈرز فیڈریشن صدر جہانذیب ارشاد چٹھہ ،سینئر نائب صدر راشد بشیر چٹھہ،جنرل سیکرٹری حاجی افتخار احمد ملک اور دیگر لیبر لیڈر و عہدیداروں نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین  اورفیکٹری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں% 50فیصداضافہ کیا جائے ایس او پیز کے تحت بند تعلیمی ادارے ،میرج ہالز کھولے جائیں،میرج گرانٹ،ڈیتھ گرانٹ بحال کی جائے ،لیبر کالونی کا قیام ،لیبر ہال کا قیام اور ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے ان خیالات ،مطالبات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ  جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر جاوید ڈار،سرپرست اعلیٰ فضل الرحمان بابر کھرانہ، چیئرمین عمران خالد بٹ ،چیف آرگنائزر طلعت سعید چوہدری،نائب صدر امجد علی چوہان، سر پرست سرفراز احمد بسرائ،وائس چیئرمین ارشد محمود بٹ،قیصر کھوکھر ودیگر نے بھی اظہار خیال کیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم مئی کے موقع پر گوجرانوالہ کی تمام تنظیموں کے قائدین کی قیادت میں صبح 10 بجے ورکرز کی ریلی پی ڈبلیو ڈی کے آفس شیخوپورہ موڑ جی ٹی روڈ سے نکالی جائے گی جو شیرانوالہ باغ تک جاکر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوجائے گی۔

ای پیپر دی نیشن