کراچی(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پرمزار قائد کی منیجمنٹ بورڈکے ممبران عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر نے انکوائری رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی ،عدالت کی جانب سے انکوائری رپورٹ پر کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ پر آرڈر جاری ہونے کے امکان ہے جبکہ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی ہے۔
مزار قائد کیس، آئندہ سماعت پر رپورٹ پرحکم جاری ہونے کا مکان
Apr 29, 2021