ہرارے ٹیسٹ۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے

ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے ‏اور گرین کیپس کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 73 رنز درکار ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج ہرارے میں شروع ہوا، میزبان ‏زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز سے ہی ‏قومی ٹیم کے بولرز زمبابوے ٹیم پر حاوی رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے4 چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ ‏اسپن باؤلر نعمان نے حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، عابد علی اور عمران بٹ پر مشتمل جوڑی نے سنچری ‏اسٹینڈ فراہم کیا۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے ‏اور گرین کیپس کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 73 رنز درکار ہیں۔عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ میزبان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے ‏کھیلتے ہوئے 176رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن