لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں پاک چین دوستی پر حملہ سامراجی سازش کا نتیجہ ہے ،چینی باشندوں کی جان اورمال کی حفاظت ہمارے مستقبل کے منصوبوںکی تکمیل کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سامراجی طاقتیں نہیںچاہتیں کہ عمران خان نے جن عظیم ڈیموں کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ پایہ تکمیل تک پہنچیں ،اسے آپ سازش کہیں یا مداخلت لیکن سامراج کا مقصدپاکستان کو چین سے دور کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قومی چین کی دوستی کو ہمالیہ سے بلند اورہر موسم میں کام آنے والی دوستی سمجھتی ہے ۔ پاکستان میں سامراج کی منصوبہ بندی سے آنے والی امپورٹڈ حکومت پاکستانی قوم کو چین سے دورنہیں کر سکتی کیونکہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔