پاکپتن: کزن نے مبینہ زیادتی کی کوشش کے بعدپہلی کے طالبعلم کوقتل کر دیا


پاکپتن+ چیچہ وطنی+ سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) پہلی جماعت کے طالب علم کو کزن نے مبینہ زیادتی کی کوشش کے بعد  زندہ نہر میں پھینک کر قتل کر دیا، چیچہ وطنی میں اوباش نوجوان نے محنت کش 14 کی بیٹی کو اغواء کرنے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ سیالکوٹ میں اوباش نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم ٹریس کرکے تحویل میں لیا تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم نے مبینہ زیادتی کی کوشش کے بعد راز افشاں ہونے کے خوف سے بچہ کو نہر میں پھینک کر قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کمسن انس کی نہر سے نعش نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔ ادھر چیچہ وطنی کے علاقے  گلستان کالونی کی رہائشی متاثرہ لڑکی صبح سویرے اپنے گھر کے باہر مویشیوں کو چارہ ڈالنے گئی اس دوران دو افراد  اسے زبردستی موٹر سائیکل پربیٹھا کر قریبی ڈیرہ پر لے گئے جہاں پر ایک اوباش نے زیادتی کی اور حالت غیر ہونے پر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ادھر تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں نواں پنڈ کے رہائشی کا 9 سالہ بیٹا گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہا تھاکہ گاؤں ہی کا آفاق نامی لڑکا اسے کو ورغلا کر قبرستان کے قریب زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور اس سے زبردستی زیادتی کر دی۔مقامی تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن