نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں عبادت گاہوں سے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی لاؤڈ سپیکر ہٹا دیئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے اترپردیش حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات اور کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے غیر قانونی لاؤڈ سپیکر ہٹا دیئے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ زیادہ تر لاؤڈسپیکر لکھنؤ اور گورکھپور علاقے سے ہٹائے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں تمام مذہبی مقامات سے بلا تفریق لاؤڈ سپیکر ہٹائے جا رہے ہیں۔
اترپردیش، عبادت گاہوں سے 10 ہزار سے زائد لائوڈ سپیکر ہٹا دیئے گئے
Apr 29, 2022