اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی کو پاور سیکٹر پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ لوڈ شیڈنگ کو روکنے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پرعمل کر رہے ہیں تاکہ معاشی ترقی کو ممکن بنایاجا سکے وزیر نے بجلی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے سرکاری پاور پلانٹس کی کارکردگی بڑھانے پر زور دیا۔ وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر او روزیرمملکت ہاشم نوتیزئی کوکو سیکرٹری اور حکام نے وزارت کے ونگز، اداروں، جاری منصوبوں اور مالیاتی چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے حکام سے بجلی کی طلب اور رسد کے فرق کے بارے میں تفصیلی سوال کیا اور فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کیں۔انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ وہ لوڈ شیڈنگ کو روکنے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھرپور طریقے سے عمل کر رہے ہیں تاکہ معاشی ترقی کو ممکن بنایاجا سکے۔ وزیر مملکت نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ہدایات جاری کیں۔ وزیر نے بجلی کی قیمت کو کم کرنے کے لیے سرکاری پاور پلانٹس کی کارکردگی بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے وزارت کے کام میں مزید بہتری اور شفافیت کے عزم کا اظہار کیا۔