لندن(شِنہوا)ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ کی آدھی سے زیادہ آبادی کم سے کم ایک بار کوویڈ-19کی وبا سے متاثر ہوئی۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے امریکہ کے امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز(سی ڈی سی)کی ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ وبا کے آغاز کے بعد سے امریکہ کی کل آبادی کا58 فیصد اور75فیصد سے زیادہ چھوٹے بچے وبا سے متاثر ہوئے۔سی ڈی سی کی ڈائریکٹرروشیلی ویلنسکی کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران کیسز اور اسپتال میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔اس تحقیق کی شریک مصنفہ کرسٹی کلارک کا کہنا ہے کہ انفیکشن سے متاثرہ اینٹی باڈیز کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ مستقبل کے انفیکشن سے محفوظ ہیں۔