اقوام متحدہ کے قیام امن کے ایجنڈے میں ترقی کو ترجیح دی جانی چاہئیے، چینی مندوب


اقوام متحدہ(شِنہوا)چین کے مستقل نائب  مندوب  نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ  کے   قیام امن  کے ایجنڈے  میں ترقی کو ترجیح دی جانی چا ہئیے۔  قیام امن کے لئے مالی معاونت  کی فراہمی کے حوالے سے  جنرل اسمبلی کے اعلی سطح اجلاس  میں  دائی بنگ نے کہا کہ  پائیدار ترقی مستقل  امن  کی بنیاد ہے اور  یہ  اقوام متحدہ کے قیام امن میں فن تعمیر کا بنیاد ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ  قیام امن کے لئے  متعلقہ ممالک  میں جامع ترقی کی حمایت مرکزی  اہمیت کی حامل ہے، امن کے قیام،اسٹر یٹجک  مخصوص مقاصد اور اقوام متحدہ کے اداروں  کے وسائل  کو متحرک کرنے کے لئے  اسی کے ارد گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جانی چائیے تا کہ مضبوط ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ یہ بات محسوس کی گئی کہ پائیدار ترقی کے لئے امن کے قیام بارے  امداد کی فراہمی کے  موجودہ منصوبوں پر زیادہ توجہ نہیں دی جا سکی۔دائی  نے ترقی پزیر ممالک کے ایسے علاقوں میں مزید  وسائل کی تقسیم  کی منتقلی پر زور دیا   جہاں  غربت کے خاتمے ، بنیادی ڈھانچے ، تعلیم ، صحت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کی فراہمی کے لوازمات موجود ہیں۔ روایتی  عطیہ دہندگان  کو مالی امداد کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داری  کی ادائیگی  کے لئے  کا ند ھے سے کا ند ھا ملانا چا ہئیے۔ دائی نے کہا کہ ترقی  یافتہ  ممالک  پر ترقی پزیر ممالک میں  تیز تر ترقی کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں ے کہا کہ چین  دو طرفہ اور کثیر الجہتی  رابطوں کے ذریعے  ترقی پزیر ممالک   میں قوم کی تعمیر اور ترقی کے لئے  فعال حمایت  اور اقوام متحدہ کے قیام امن فنڈ میں اپنا حصہ ڈالتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن