اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینئر صحافی محسن بیگ کیخلاف ایف آئی ایسائبر کرائم ونگ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کاسنگل بینچ فیصلہ چیلنج کردیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل میں محسن بیگ اورایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے کہاگیا ہے کہ سنگل بینچ نے8اپریل کو فیصلہ دیا،محسن بیگ کے ریمارکس نے مراد سعید کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، سنگل رکنی بینچ نے اخراج مقدمہ کا حکم دیا،سنگل رکنی بینچ نے مراد سعید کو نوٹس کرکے موقف بھی نہیں سنا،سنگل رکنی بینچ نے سنے بغیر ایف آئی آر خارج کی،استدعا ہے کہ 8اپریل کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے،عدالت آٹھ اپریل کا سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
محسن بیگ کیخلاف میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کاسنگل بینچ فیصلہ چیلنج
Apr 29, 2022