اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے تفصیلات طلب کر لی ہیں کہ کس کس شعبے میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا؟، راجہ پرویز اشرف نے یہ تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں کہ غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔