لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان شوتوکان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ بین الصوبائی شوتوکان کراٹے چیمپئن شپ کے دوران سندھ اور پنجاب کے مابین کراٹے کومیتے کے فائنل مقابلوں میں میزبان پنجاب کی ٹیم نے سندھ کی ٹیم کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ لاہور کالج گلدشت ٹاؤن میں ہونیوالی چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری پنجاب شوتوکان کے محمد رشید خان تھے۔ سندھ شوتوکان کراٹے کی گرلز و بوائز کھلاڑیوں پر مشتمل سات رکنی ٹیم نے سندھ شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن اور شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر شی ہان شہزاد احمد کی قیادت میں مزکورہ چیمپئن شپ میں شرکت کی جبکہ شن بوکو ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری عبدالرحمن نے بحیثیت ٹیکنیکل آفیشل سندھ ٹیم کی نمائندگی کی۔ دیگر ٹیکنیکل آفیشلز میں عقیل احمد جمیل، عمر خان محمد رشید، شکیل خان،علی عمران اور دیگر شامل تھے۔ مہمان خصوصی سماجی شخصیت میاں تیمور اور طارق اعوان نے انعامات تقسیم کئے۔ سندھ شوتوکان کراٹے ٹیم کے سید مدثر علی نے گولڈ میڈل جبکہ استتشنا ڈینیل، وائز صدیقی، محمد نعمان، برھان الدین، وجاہت اور محمد فیضان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ سندھ کی رنرز اپ ٹرافی عبدالرحمن نے وصول کی۔ شن بوکو ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور کراٹے ماسٹر اختر علی شیرازی نے APSKF کے صدر اور چیمپئن شپ کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی شیہان بشیر بٹ اور SAKP کے صدر شی ہان شہزاد احمد کو ٹریڈیشنل تلوار کا تحفہ پیش کیا۔شیہان شہزاد احمد نے APSKFکے صدربشیر بٹ، سیکرٹری شاہد عتیق اور ٹیکنیکل آفیشلز عقیل احمد جمیل اور عمر خان کو شیلڈ جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری محمد رشید خان کو ٹی شرٹ کا سونیئر پیش کیا۔
پنجاب نے سندھ ٹیم کو ہراکر بین الصوبائی شوتو کان کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
Apr 29, 2022