احسان الحق مزاری سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات 

Apr 29, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الحق مزاری سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی جس میں آئندہ سال پاکستان میں منعقد ہونیوالی سیف گیمز اور انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی شرکت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے بتایا کہ سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے حکومت کی مکمل سرپرستی درکار ہے جبکہ سیف گیمز کے انعقاد کیلئے وقت کم رہ گیا ہے۔  وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہاکہ پاکستان میں کھیلوں کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی جبکہ سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام فریقین کو آن بورڈ لینگے۔ حکومت سیف گیمز کیلئے پی او اے کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کریگی جبکہ کھیلوں کے فروغ کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس فیڈریشنز کیساتھ ملکر کام کرینگے۔

مزیدخبریں