لاہور( جنرل رپورٹر)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب گزشتہ25 دن سے چیف ایگزیکٹو سے محروم ہے جس کی وجہ چودھری پرویزالہیٰ کی ہٹ دھرمی ہے۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے جمہوری ادروں کے تقدس کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مسلسل جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان اداروں کے تقدس کو بحال کر سکیں جس کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز نے جانوں کی قربانیاں دیں۔