لاہور(خصوصی نامہ نگار ) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اسلام اور رسول اکرم ؐ کیخلاف توہین آمیز خاکوں کی نمائش کی حوصلہ افزائی کی۔ اسلام پر اپنے حملے سے صدر میکرون یورپ اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ آور ہوئے ہیں اور انہیں مجروح کرنے کا سبب بنے ہیں۔
فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادیِ اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔
فرانسیسی صدر نے توہین آمیز خاکوں کی نمائش کی حوصلہ افزائی کی ، سعد حسین رضوی
Apr 29, 2022