اے پی این ایس وفد سے ملاقات، ہماری حکومت منصوبہ بندی کے تحت ہٹائی گئی : عمران خان 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے عہدیداران کے وفد نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میڈیا میں فیک نیوز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور فیک نیوز کے تمام زاویوں کا جائزہ لیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ سابقہ دور حکومت میں سی پی این ای نے فیک نیوز کی تشریح کے متعلق تفصیلی نوٹ وزارت اطلاعات کو جمع کروایا تھا، اور موجوہ وزیر اطلاات کو بھی یہ نوٹ جمع کرا دیا گیا ہے جس میں فیک نیوز کی مختلف اشکال و اقسام ، تعریف و تشریح موجود ہے، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہتک عزت کے مقدمات کا فیصلہ مخصوص مدت میں کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقینا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اہل صحافت کو افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایک منصوبہ بندی کے تحت ہٹائی گئی ہے۔ عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔


 عید کے بعد بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا اور حکومت کو فوری الیکشن کرانے ہوں گے۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو مختلف چیزیں ہیں، میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن