حکومت جلد سودی نظام کو اسلامی نظام کے مطابق کرے،ساجد میر 

Apr 29, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے سود کیخلاف فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے پاکستان میں سود پر پابندی لگا دی ہے۔حکومت جلد سے جلد تمام سودی نظام کو اسلامی نظام کے مطابق کرے،حکومت کم ازکم وقت میں غیر اسلامی قوانین کوختم کر کے اسلامی قوانین نافذ کرے،  عدالت کی طرف سے حکومت کو 5 سال میں معاشی قوانین اسلامی اصولوں کے مطابق بنانے کی ہدایات قابل تحسین ہیں۔عدالت کے فیصلے کی روشنی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت عالمی اداروں سے لین دین سود سے پاک بنایا جائے۔  وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف کیس کا 19سال بعد فیصلہ سنا کر مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں،  اسلامی بینکاری نظام معاشی استحصال کیخلاف ہے، ملک سے ربا کا خاتمہ ہرصورت کرناہوگا، رباکاخاتمہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے، بینکوں کاقرض کی رقم سیزیادہ وصول رباکے زمرے میں آتاہے،  بینکوں کاہرقسم کاانٹرسٹ رباہی کہلاتاہے،  قرض کسی بھی مدمیں لیاگیاہواس پرلاگوانٹرسٹ رباکہلائیگا۔

مزیدخبریں