کسی طاقت کو پاکستان سے دوستی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: چین 

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے کہا ہے کہ کسی طاقت کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانے کیلئے مزید مضبوط اقدامات کرے گا۔ پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو دونوں ملک ناکام بنا دیں گے۔ پاکستان نے چینی باشندوں‘ پروجیکٹس اور تنظیموں کی سکیورٹی مضبوط کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستان کراچی حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھر پور تحقیقات کر رہا ہے۔ پاکستان‘ چین دہشت گردوں کے ہاتھ کاٹنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم و صلاحیت رکھتے ہیں۔دریں اثناء پاکستان میں چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاک چین برادرانہ تعلقات دہشت گردی کے واقعات سے کمزور نہیں ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وفد نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور سانحہ کراچی پر تعزیت کی۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما ناصر شیرازی نے کہا کہ سانحہ کراچی انتہائی قابل مذمت اور افسوسنانک ہے، ایسے سانحات دونوں قوموں کے درمیان رخنہ ڈالنے کی سازش ہیں۔ بعض طاقتیں چین کی ترقی اور پاکستان کے استحکام سے  خوفزدہ ہیں۔ پاکستانی اور چینی قوم ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...