27ویں رمضان کی شب راولپنڈی شہر و کینٹ میں خصوصی محافل


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) 27ویں رمضان المبارک کی بابرکت شب کو راولپنڈی شہر و چھاؤنی کی مساجد اور عباد ت گاہوں میں محفل قرآن پاک اور درود پاک منعقد کی گئیں، علماء کرام نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا، جس میں انہوں نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی علمائے کرام نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں خدا تعالی امت محمدیہ کو بخشنے کے بہانے تلاش کرتا ہے،اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی اپنانا ہی اصل روزہ ہے، یہ مہینہ سیرت و کردار کا مہینہ ہے جس میں انسان کوصبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے، ماہ رمضان میں خدا تعالی گلشن کائنات کو رحمتوں سے سجا دیتا ہے،رمضان محبت پھیلانے اور دشمنیاں ختم کرنے کا مہینہ ہے، مساجد اور عبادت گاہوں میں نوافل ادا کئے گئے، قرآن پاک کی تلاوت اور درود پاک پڑھا گیا، اس موقع پر علمائے کرام نے ملکی ترقی اورسربلندی اور ملک کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...