شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت سے زیادہ احتساب کاکوئی حامی نہیں ہے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ماضی میں بھی عوامی خدمت و شفافیت کی تاریخ رقم کی اور اب بھی وزیر اعظم میاں شہباز شریف پارٹی قائد کے ویژن کی تکمیل کی خاطر سرگرم عمل ہیں اور قومی ترقی کے منصوبوں کو شفافیت سے انجام دیں گے، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ہماری قیادت نے احتساب پرنہیں اس کے متنازعہ طریقہ کارپراپنے تحفظات کابارہا اظہار کیااور احتساب کو انتقام سے پاک کرنے کی بات کی آج موجودہ حکومت بھی اسی عزم کا ا ظہار کررہی ہے کہ احتساب کا عمل ہر طرح کے انتقام سے پاک کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ماضی کے حکمرانوں کی طرح سازشوں پرنہیں بلکہ مثبت اصلاحات پریقین رکھتی ہے۔