کراچی (نیوز رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سالانہ امتحانات 2021 میں اے ون گریڈحاصل کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے وظیفہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔لہذا اسکولوں، اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات ہونے کے باعث اب یہ فارم بعد تعطیلات 9مئی سے 13مئی تک صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک بورڈ آفس میں جمع کرا ئے جا سکتے ہیں۔