کراچی (سٹی نیوز) حکمرانوں کے جامعہ کراچی میں خود کش حملہ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں پر مذمت و افسوس کے بیانات ڈھکوسلہ ہیں در حقیقت جامعہ کراچی میں دہشت گردی حکمرانوں کی ناکامی ہے اور دہشتگردی کے بعد سیکورٹی سخت کرنے سے ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا ہے حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں سنجیدہ نہیں ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ دہشت گرد چینی اساتذہ کو اپنا ہدف بنانے میں با آسانی کامیاب ہو گئے ان تاثرات کا اظہار کراچی سٹیزن کونسل کے رہنماؤں محفوظ النبی خان، اسلم خان فاروقی، سید نسیم شاہ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے چینی اساتذہ پر دہشت گردی کو سیکورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان قرار دیا اور کہا کہ افسوس ہے جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کے رونما ہونے پر حکومت کا کوئی بھی وزیر مستعفی ہونے کو تیار نہیں ہے۔
جامعہ کراچی میں دہشتگردی حکمرانوں کی ناکامی ۔ محفوظ النبی
Apr 29, 2022