ٹھارو شاہ میں ایمرجنسی سائرن خراب


ٹھاروشاہ (نامہ نگار)   ماہ رمضان ہویا کوئی قومی دن‘ عید ہو یا ملک میں لگنے والی ایمرجنسی‘  زلزلہ ہو یا سیلاب‘ان خطرات سے شہریوں کو آگاہ کرنے کا واحد ذریعہ سائرن ہوتا ہے۔اس اہم ترین آلہ کی بات کی جائے تو ٹاؤن کمیٹی ٹھاروشاہ میں 50سال سے زائد سے عرصہ سے لگایا گیا سائرن کئی سالوں سے خراب حالت میں موجود ہونے کی وجہ سیٹھاروشاہ کی عوام اس قسم کی ہر اطلاع سے محروم  ہیں، ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ سمیت سب اس سہولت سے بے خبر دیکھائی دے رہے ہیں اس حوالے سے میڈیا کی ٹیم جب اس  بات کی طرف انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے کے لیئے انتظامیہ کے یہاں پہنچی تو سب اس چیز سے بے خبر ی کا اظہار کرتے رہے، اور بہت جلد اس سہولیت کی عوامی شکایات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
،کوئی ایمرجنسی ہو یا سیلاب کے خطرات سے آگاہی  تو شہر کے اندر سائرن بجا کر شہریوں کو اس طرح متوجہ کیا جاتا تھا مگر عرصہ دراز سے اس قسم کی کوئی بھی آواز سننے کے لیئے ہماری یکان ترس گئے ہیں۔  پچھلے سالوں میں عید الفطر کے سرکار کی جانب سے رات کو تقریبا12بجے کے قریب عید کے اعلان کی خبر بھی ہمارے شہریوں یا علاقہ کے کئی دیہاتوں تک نہیں پہنچ سکی تھی۔  اس سائرن کے خراب ہونے کی وجہ سے کئی افراد نے عید کے روز روزہ رکھ لیا تھا تو ہم اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز سے مطالبہ کرتے ہیں کے ٹھاروشاہ کی ٹاؤن کمیٹی  میں لگائے گئے واحد سائرن کو فوری طور ٹھیک کراکر شہریوں کو ہر اطلاع کی سہولت فراہم کی جائے  تاکہ انتظامیہ کی نگرانی میں کسی اہم دن یا ایمرجنسی کی صورت میں سائرن بجا کر شہریوں کو آگاہ کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن