افغانستان میں  ٹک ٹاک اور پب جی پربدستور  پابندی  عائد

Apr 29, 2022


  لاہور (نوائے وقت رپورٹ )     غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق   امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ' ٹک ٹاک اور پب جی نے نوجوان نسل کو گمراہ کر دیا   اس لیے  وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کو انہیں بند کرنے کا حکم دیا گیا  تھا اس کے علاوہ  ٹی وی چینلز کو غیر اخلاقی مواد دکھانے سے روکنے کا بھی حکم دیا گیا  یہ بھی پڑھیں افغان طالبان نے اداکاراوو ں پر پابند لگادی طالبان نے ڈالر اور نوادرات افغانستان سے باہر بھیجنے پر پابندی لگادی     فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی ا واضح رہے کہ گزشتہ سال طالبان کی حکومت کے ا ٓ نے کے بعد افغانستان میں موسیقی، فلموں اور ٹیلی ویڑن ڈراموں پر پابندی  عائد کردی گئی تھی جس کے بعد نوجوانوں میں ٹک ٹاک اور پب جی کافی مقبول ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ملک افغانستان میں صرف 90لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جبکہ تقریباً 40 لاکھ  سوشل میڈیا صارفین ہیں، جن میں فیس بک سب سے زیادہ مقبول ہے۔

مزیدخبریں