اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سیاحت اور معدنی وسائل کے حوالے سے مالامال ہے۔ قمر زمان کائرہ سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان معین الدین وانی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتہائی اہمیت کا حامل خطہ اور سی پیک کا بیس کیمپ ہے، گلگت بلتستان سیاحت اورمعدنی وسائل کے حوالے سے مالامال ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں سے متعلق وزارت امور کشمیر کو مکمل آگاہ رکھا جائے۔
گلگت بلتستان سیاحت اور معدنی وسائل کے حوالے سے مالامال ہے، کائرہ
Apr 29, 2022