لاہور(نامہ نگار) شالیمار کے علاقے میں3 دوست ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کیلئے بیٹھے تھے کہ انکی ساتھ والی میز پر ایک چھوٹی بچی بیٹھی تھی جس سے یہ تینوں نوجوان مذاق کر رہے تھے۔دوسری فیملی کے لڑکوں نے سمجھا کہ یہ ہماری فیملی کو تنگ کر رہے ہیںجس کے باعث آپس میں لڑائی جھگڑا ہوگیا ۔ ایک پارٹی نے دوستوں کو بلایا جنہوں نے آتے ہی پسٹل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد ثقلین اور سلیمان زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔