برانڈز کی بوتلوں کے ڈھکنوں کا استعمال،  سوڈا واٹر فیکٹری کو جرمانہ


ملتان(خصوصی رپورٹر) پرانا شجاع آباد روڈ پر قائم بیوریجز اینڈ جوس پلانٹ کو مشروبات کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ  کرنے، پر 50 ہزار، سنیکس یونٹ کو پاپڑ کی فرائنگ کیلی ناقص آئل کے استعمال پر 30 ہزار اور ملاوٹ، مس لیبلنگ کرنے پر بیکری کو20 ہزار جہانیاں میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں چائنہ سالٹ کی ملاوٹ کرنے پر 30 ہزار بوریوالا میں دودھ دہی شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید لودھراں میں سوڈا واٹر فیکٹری کو مشروبات کی برکس ویلیو کم ہونے، نامکمل لیبلنگ کرنے اور دوسرے برانڈز کی بوتلوں کے ڈھکن استعمال کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن