پاکستان میں دو سال بعد عید پر سینماگھروں کی رونق بحال ہوگی

 پاکستان میں دو سال تقریبا 5 عیدوں کے بعد عید الفطر کے موقع پر کم از کم 4 اردو فیچر فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔پاکستان میں آخری بار 2019 میں عید الاضحی کے موقع پر سینماﺅں میں فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جس کے بعد مارچ 2020 میں کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے سینما بند کردیے گئے تھے۔سال 2020 اور 2021 میں آنے والی عیدوں پر سینما میں فلمیں ریلیز نہیں کی گئی تھیں جب کہ پاکستان میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نہ ہونے کے باعث فلموں کو آن لائن بھی ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار عید الفطر کے موقع پر بیک وقت مداح 4 رومانٹک کامیڈی مصالحہ فلمیں سینما پر دیکھ سکیں گے۔ اس عید پر صبا قمر اور زاہد احمد کی کامیڈی ایکشن فلم گھبرانا نہیں ہے، ہانیہ عامر اور علی رحمن کی کامیڈی مصالحہ فلم پردے میں رہنے دو، نیلم منیر اور احسن خان کی مصالحہ کامیڈی فلم چکر جب کہ امر خان اور عمران اشرف کی مصالحہ انٹرٹینمنٹ فلم دم مستم کو ریلیز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن