آر ایل این جی اورفرنس آئل ملنا شروع ہو جائیں گے جس سے حالات بہتر ہوں گے
موسم سرمامیں گیس کا چیلنج آئے گا، نمٹنے کی تیاری شروع کر دیں،پریس کانفرنس
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 5 ہزار 739 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی، اگلے 10 دن تک لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے گی۔وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت بجلی کا بحران ہے، بجلی بحران کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پہلا الیکٹڈ انجینئرہوں جسے وزارت توانائی میں کام کرنے کا موقع ملا، آر ایل این جی ملنا شروع ہو جائے گی جس سے حالات بہتر ہوں گے، فرنس آئل ملنا شروع ہو جائے گا جس سے بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم کا پلانٹ پرسوں سے کام شروع کر دے گا، گرمی کی وجہ سے اضافی طلب پیدا ہوئی ہے، پن بجلی گھروں کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے، بجلی بحران کی مکمل ذمہ داری سابق حکومت پر ہے، پیداواری صلاحیت کا نہیں، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بحران ہے، موسم سرمامیں گیس کا چیلنج آئے گا، نمٹنے کی تیاری شروع کر دیں۔